اردو

urdu

By

Published : Apr 27, 2020, 1:47 PM IST

ETV Bharat / international

عالمی سطح پر کورونا کی تازہ ترین تفصیلات

چین کا کہنا ہے کہ اتوار کی صبح یہاں 11 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس طرح یہاں 82 ہزار 827 کورونا متاثرین ہو چکے ہیں۔ حالانکہ گذشتہ 11 دنوں سے کسی ایک بھی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

سدف
دسف

عالمی سطح پر کورنا متاثرین کی تعداد مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔ ہر لمحے کورونا سے متاثرین کے اعداد و شمار میں تبدیلی آ رہی ہے۔ تا دم تحریر دنیا بھر میں 29 لاکھ 96 ہزار 562 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

ویڈیو

کورونا متاثرین میں سے 2 لاکھ 7 ہزار 23 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان میں سے 8 لاکھ 81 ہزار 845 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔

چین کا کہنا ہے کہ اتوار کی صبح یہاں 11 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس طرح یہاں 82 ہزار 827 کورونا متاثرین ہو چکے ہیں۔ حالانکہ گذشتہ 11 دنوں سے کسی ایک بھی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

عالمی سطح پر کورونا کی تازہ ترین تفصیلات

چین کا مزید کہنا ہے کہ 1 ہزار ایسے افراد ہیں جو کرونا متاثر ہوئے لیکن انہیں کوئی بھی علامات نہیں نظر آئی تھیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں میکسیکو میں 835 نئے معاملات سامنے آئے ہیں اور 46 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

دنیا میں سے سب سے زیادہ کورونا کے مریض امریکہ میں ہیں۔ یہاں 9 لاکھ 87 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے 55 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

کورونا متاثرین میں سے اکثر کو بہت معمولی مثلا بخار اور کھانسی جیس علامتیں ظاہر ہوتی ہیں۔ دو سے تین ہفتوں کے دوران اکثر لوگ صحتیاب ہو جاتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details