اردو

urdu

ETV Bharat / international

کورونا ٹریکر: عالمی سطح پر تازہ ترین تفصیلات - corona cases in the world

چین میں 22 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان میں سے 13 کیسز کا تعلق بیجنگ سے ہے۔ باقی دیگر 9 واقعات کا تعلق بیرون ممالک سے ہے، جو چین آنے والے لوگ اپنے ساتھ لائے ہیں۔ سات کیسز سعودی عرب سے آئے ہیں۔

سدف
سدف

By

Published : Jun 23, 2020, 6:50 PM IST

کورونا وائرس سے متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تا دم تحریر عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی تعداد 92 لاکھ 20 ہزار 352 ہو چکی ہے۔

ویڈیو

متاثرین میں سے 4 لاکھ 74 ہزار 999 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ 49 لاکھ 63 ہزار 619 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہوئے ہیں۔

چین میں 22 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان میں سے 13 کیسز کا تعلق بیجنگ سے ہے۔ باقی دیگر 9 واقعات کا تعلق بیرون ممالک سے ہے، جو چین آنے والے لوگ اپنے ساتھ لائے ہیں۔ سات کیسز سعودی عرب سے آئے ہیں۔

نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق فی الحال کوئی بھی ہلاکت کا نیا معاملا سامنے نہیں آیا ہے۔

چین میں متاثرین کی مجموعی تعداد 83 ہزار 418 ہے۔ ان میں سے 4 ہزار 634 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

عالمی سطح پر تازہ ترین تفصیلات

دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ میں ہے۔ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 23 لاکھ 88 ہزار 153 ہو چکی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 22 ہزار 610 ہو چکی ہے۔

کورونا کیسز کے معاملے میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے، جبکہ بھارت چوتھے نمبر پر ہے۔

بھارت میں متاثرین کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 40 ہزار 215 ہو چکی ہے۔ 14 ہزار 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس نئے کورونا وائرس کے سبب مریض کو بخار، کھانسی جیسی معمولی علامتیں ظاہر ہوتی ہیں، تاہم بڑی عمر اور بیمار افراد کے لیے ہلاکت کا شدید خطرہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details