اردو

urdu

ETV Bharat / international

کورونا ٹریکر: عالمی سطح پر تازہ ترین تفصیلات

دنیا بھر میں سب سے زیادہ کورونا کے کیسز امریکہ میں ہیں۔ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 18 لاکھ 22 ہزار 460 ہو چکی ہے۔

By

Published : May 31, 2020, 10:38 PM IST

sdf
sdf

کورونا وائرس سے متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تا دم تحریر عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی تعداد 62 لاکھ 8 ہزار 134 ہو چکی ہے۔

متاثرین میں سے 3 لاکھ 72 ہزار 52 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ 27 لاکھ 69 ہزار 897 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہوئے ہیں۔

ویڈیو

دنیا بھر میں سب سے زیادہ کورونا کے کیسز امریکہ میں ہیں۔ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 18 لاکھ 22 ہزار 460 ہو چکی ہے۔

امریکہ میں ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 5 ہزار 695 ہو چکی ہے، جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں یہاں 138 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

عالمی سطح پر کورونا متاثر ممالک میں بھارت ساتویں نمبر پر

عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی کثرت کے معاملے میں دوسرے نمبر پر برازیل تیسرے پر روس جبکہ بھارت ساتویں نمبر پر ہے۔

واضح رہے کہ اس نئے کورونا وائرس کے سبب مریض کو بخار، کھانسی جیسی معمولی علامتیں ظاہر ہوتی ہیں، تاہم بڑی عمر اور بیمار افراد کے لیے ہلاکت کا شدید خطرہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details