کورونا وائرس سے متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تا دم تحریر عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی تعداد 60 لاکھ 31 ہزار 23 ہو چکی ہے۔
متاثرین میں سے 3 لاکھ 66 ہزار 812 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ 26 لاکھ 59 ہزار 270 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہوئے ہیں۔
جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کے 1 ہزار 837 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 29 ہزار 240 ہو چکی ہے۔
جنوبی افریقہ میں کورونا کا پہلا کیس مارچ کے اوائل میں سامنے آیا تھا، اس کے بعد سے کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی تعداد جنوبی کوریا میں سنیچر کو 39 نئے معاملات کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان میں سے زیادہ تر کیسز کا تعلق سب سے زیادہ گنجان آبادی والے علاقے سیول سے ہیں۔
جنوبی کوریا میں اب تک متاثرین کی مجموعی تعداد 11 ہزار 441 ہو چکی ہے۔ ان میں سے 269 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ اس نئے کورونا وائرس کے سبب مریض کو بخار، کھانسی جیسی معمولی علامتیں ظاہر ہوتی ہیں، تاہم بڑی عمر اور بیمار افراد کے لیے ہلاکت کا شدید خطرہ ہے۔