اردو

urdu

ETV Bharat / international

کورونا ٹریکر: عالمی سطح پر تازہ ترین تفصیلات - عالمی سطح پر کورنا متاثرین کی تعداد

اٹلی میں کورونا وائرس کے انفیکشن کا رجحان مسلسل کم ہو رہا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جمعرات کے روز 3،503 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہوئے ہیں۔ سول پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اٹلی میں متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 50 ہزار 604 ہے۔

sfd
sdf

By

Published : May 29, 2020, 12:58 PM IST

Updated : May 29, 2020, 3:40 PM IST

کورونا وائرس سے متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تا دم تحریر عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی تعداد 59 لاکھ 5 ہزار 415 ہو چکی ہے۔

متاثرین میں سے 3 لاکھ 62 ہزار 24 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ 25 لاکھ 79 ہزار 691 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہوئے ہیں۔

ویڈیو

اٹلی میں کورونا وائرس کے انفیکشن کا رجحان مسلسل کم ہو رہا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جمعرات کے روز 3،503 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہوئے ہیں۔ سول پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اٹلی میں متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 50 ہزار 604 ہے۔

عالمی سطح پر کورونا متاثرین کے ٹاپ 10 ممالک

اس دوران اٹلی میں دیگر 70 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس طرح یہاں کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 33 ہزار 142 ہو چکی ہے۔

سول پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اٹلی میں بدھ کو 2 ہزار 980 افراد کی صحتیابی کے بعد تا حال متاثرین کی تعداد 47 ہزار 986 رہ گئی ہے۔

جنوبی کوریا نے جمعہ کی آدھی رات تک 58 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس طرح یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 11 ہزار 402 ہو گئی ہے۔ گذشتہ تین دنوں میں جنوبی کوریا میں متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ اس نئے کورونا وائرس کے سبب مریض کو بخار، کھانسی جیسی معمولی علامتیں ظاہر ہوتی ہیں، تاہم بڑی عمر اور بیمار افراد کے لیے ہلاکت کا شدید خطرہ ہے۔

Last Updated : May 29, 2020, 3:40 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details