اردو

urdu

ETV Bharat / international

کورونا ٹریکر: عالمی سطح پر تازہ ترین تفصیلات - دنیا بھر کورونا متاثرین کی تعداد

جمعرات کو جنوبی کوریا نے 50 دنوں میں سب سے زیادہ کورونا کیسز کی اطلاع دی ہے۔ یہاں ایک دن میں 79 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جن میں 67 کیسز محض سؤل شہر میں ہیں۔

سدف
سدف

By

Published : May 28, 2020, 3:25 PM IST

کورونا وائرس سے متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تادم تحریر عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی تعداد 57 لاکھ 89 ہزار 843 ہو چکی ہے۔

دنیا بھر میں کورنا کے معاملے میں بھارت ٹاپ 10 میں شامل ہے

متاثرین میں سے 3 لاکھ 57 ہزار 423 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ 24 لاکھ 97 ہزار 618 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہوئے ہیں۔

فرانس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 66 نئی ہلاکتوں کے ساتھ یہاں ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 28 ہزار 596 ہو چکی ہے۔

جنوبی افریقہ میں 1 ہزار 673 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ مارچ کے اوائل میں پہلے کورونا کیس کی تصدیق کے بعد اب تک کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔

افریقی وزیر صحت نے اپنے روزانہ کے اپڈیٹ میں بتایا کہ ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 25 ہزار 937 ہو چکی ہے۔

جمعرات کو جنوبی کوریا نے 50 دنوں میں سب سے زیادہ کورونا کیسز کی اطلاع دی ہے۔ یہاں ایک دن میں 79 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جن میں 67 کیسز محض سؤل شہر میں ہیں۔

یہ انتہائی فکرمندی کی بات ہے اور اس طرح کورونا کی سمت میں ملک کی حصول یابیوں کو بڑا دھچکا لگ سکتا ہے۔

صحت کے عہدیداروں نے متنبہ کیا ہے کہ معاشرتی دوری اور دیگر اقدامات کرنے کی سخت ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں جنوبی کوریا میں اسکولز کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس نئے کورونا وائرس کے سبب مریض کو بخار، کھانسی جیسی معمولی علامتیں ظاہر ہوتی ہیں، تاہم بڑی عمر اور بیمار افراد کے لیے ہلاکت کا شدید خطرہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details