کورونا وائرس سے متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تا دم تحریر عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی تعداد 54 لاکھ 98 ہزار 580 ہو چکی ہے۔
متاثرین میں سے 3 لاکھ 46 ہزار 688 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ 23 لاکھ 2 ہزار 27 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہوئے ہیں۔
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے بتایا کہ سنیچر کے دوپہر تک برطانیہ میں کورونا کے سبب مزید 118 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اس طرح برطانیہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 36 ہزار 793 ہو چکی ہے۔