امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور یہیں سب سے زیادہ اموات بھی ہوئی ہیں۔
دنیا کی سپر پاور مانے جانے والے امریکہ میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک 11،88،122 سے زیادہ افراد متاثر اور 68،598 لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔ یوروپ میں سب سے شدید متاثر ملک اٹلی میں اس وبا سے اب تک 28884 افراد کی موت ہو چکی ہے اور جبکہ 210717 لوگ اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔
اسپین كووڈ -19 کے انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 2،47،122 افراد اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 25264 لوگوں کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے۔
اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 82877 افراد متاثر ہوئے ہیں اور4633 اموات ہوئی ہیں۔ اس وائرس کےحوالہ سے تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہونے والی اموات کے 80 فیصد کیسز 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے تھے۔
اس درمیان، کورونا وائرس سے انفیکشن اور موت کے معاملے میں یوروپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی حالات کافی خراب ہوچکے ہیں۔ فرانس میں اب تک 168693 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 24895 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ جرمنی میں کورونا وائرس سے 1،65،664 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 6،866 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔