بھارت میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس وبا سے اب تک 33050 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 1074 افرا د ہلاک ہو ئے ہیں ۔ ملک میں اب تک 8325 افراد اس وبا سے مکمل صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای ) کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور یہاں سب سے زائد ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔
دنیا کی عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک 10،64،572 لاکھ سے ز ائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور 59،266 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
یورپ میں سب سے شدید متاثر ملک اٹلی میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 27682 ہلاکتیں ہوئی ہیں اور اب تک 203591 افراد اس وبا سے متاثرہ ہوئے ہیں۔
سپین كووڈ -19 سے متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے مقام پر ہے ۔ یہاں اب تک 2،36،899 افراد اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 24275 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 82862 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4633 ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔ اس وائرس کے تعلق سے تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہلاک ہونے والے 80 فیصد افراد 60 سال سے زیادہ عمر کے تھے۔