عالمی سطح پر کورنا متاثرین کی تعداد مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔ ہر لمحے کورونا سے متاثرین کے اعداد و شمار میں تبدیلی آ رہی ہے۔ تا دم تحریر دنیا بھر میں 28 لاکھ 31 ہزار 915 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔
کورونا متاثرین میں سے ایک لاکھ 97 ہزار 318 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان میں سے 8 لاکھ 7 ہزار 37 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔
برطانوی حکومت نے بتایا کہ برطانیہ کے ہسپتالوں میں 684 افراد کی مزید موت ہو گئی ہے۔ اس طرح یہاں کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 19 ہزار 506 ہو چکی ہے۔
چین میں کورونا سے ہلاکت کا کوئی معاملہ درج نہیں کیا گیا ہے۔ محض 10 نئے معاملات سامنے آئے ہیں، ان میں سے 6 باہر سے آئے ہیں۔
چین میں کورونا وائرس کے مرکزی شہر 'ووہان' جہاں بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ موجودہ حالات میں وہاں کورونا کے محض 69 مریض زیر علاج ہیں، ان میں سے دو کی حالت سنگین ہے۔