عالمی سطح پر کووڈ 19 کا قہر مسلسل جاری ہے۔ فی الحال دنیا بھر میں کورونا سے متاثرین کی تعداد 27 لاکھ 25 ہزار 391 ہو گئی ہے۔
ان میں سے 1 لاکھ 91 ہزار 55 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ متاثر ہونے کے بعد 7 لاکھ 45 ہزار 820 سے زائد افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔
روس میں کورونا متاثرین کی تعداد 60 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ حکومت کی جانب سے جمعرات کو 4 ہزار 774 کیسز کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 62 ہزار 772 ہو چکی ہے۔ ان میں سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 555 جبکہ بدھ سے اب تک 42 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
اپریل کے پہلے ہفتے سے ہی روس کے کثیر آبادی والے علاقوں میں لاک ڈاون کا نفاذ کیا گیا ہے۔ لوگوں کو یہاں محض اشیائے خوردنی، دوائیں اور باہر جا کر کوڑا کرکٹ پھینکنے کی اجازت ہے۔
جنوبی کوریا کے عہدیداروں نے بتایا کہ وہ کووڈ 19 کے دوسرے جھونکے کی ممکنہ آمد کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔