آسٹریلیا میں کورونا وائرس سے متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ آسٹریلیائی ریاست وکٹوریہ میں روزانہ 428 نئے کورونا کے واقعات ریکارڈ کیے جا رہے ہیں۔
جمعہ کے روز رپورٹ ہونے والے زیادہ تر کورونا کے مئے معاملے میلبورن میں پائے گئے ہیں۔ میلبورن اور مچل شائر میں گذشتہ ہفتے سے ہی لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔ وہیں حکام کو امید ہے کہ یہ پابندیاں جلد ہی انفیکشن کے بڑھتے معاملے میں کمی لائےگی
وکٹوریہ کے وزیر صحت ڈینیئل اینڈریوز کا کہنا ہے کہ 'صرف پانچ ریاست میں نئے کیسز پائے گئے ہیں، جہاں ان تک لاک ڈاؤن نافذ نہیں کیا گیا ہے۔'