افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبانکی ایک چیک پوسٹ پر Girl Shot Dead at Taliban's Check Post in Kabul ایک 25 سالہ لڑکی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
خامہ خبر رساں ایجنسی نے ہفتے کے روز اطلاع دی ہے کہ کابل کے علاقے دشت برکی میں رہنے والے خاندان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی بیٹی زینب کو اس وقت راستے میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا جب وہ شادی کی ایک تقریب میں شرکت کے بعد گھر واپس جا رہی تھی۔ بچی کے والد نے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ قتل کی وجہ تاحال واضح نہیں ہے تاہم طالبان نے تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے۔