میڈیکل نیوز ویب سائٹ 'اسٹاٹ' نے بائیو ٹیکنالوجی کمپنی 'گلیڈ سائنسز' کے لیک ہونے والے ایک ویڈیو کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں اس بات کا دعوی کیا ہے کہ امریکی ریاست شکاگو کے ایک ہسپتال نے 'گلیڈ سائنسز' کے ساتھ کووڈ 19 کے مریضوں کے لیے دوا تیار کر لی ہے۔
اسٹاٹ کی رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ کے لیے ریمڈیسور نامی اینٹی وائرل دوا پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔ اس دوا سے بخار اور سانس کی تکلیف والے مریضوں کو بہت تیزی کے ساتھ صحتیاب ہوتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔ اور ایسے مریض ایک ہفتے سے بھی کم کی مدت میں ہسپتال سے صحتیاب ہو کر اپنے گھر لوٹ رہے ہیں۔
شکاگو کی میڈیسن یونیورسٹی نے کووڈ-19 کے 125 متاثرین کو گلیڈ کے دو مرحلوں اور 3 کلینیکل ٹرائلز کے لیے داخل کیا تھا۔ ان میں سے 113 کی حالت نازک تھی۔ روزانہ ان سبھی مریضوں کا ریمڈیسور کے ذریعہ علاج کیا گیا۔ 113 میں سے 2 کی موت ہو گئی۔