اردو

urdu

ETV Bharat / international

برطانوی آئل ٹینکر کو روکے جانے پر جرمنی اور فرانس کی مذمت - iran

جرمنی کے وزیر خارجہ ہائیکو ماس اور فرانس کے وزیر خارجہ جین اویز لے ڈريان نے ایران کی طرف سے برطانوی آئل ٹینکر کو روکے جانے کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔

برطانوی آئل ٹینکر کو روکے جانے پر جرمنی اور فرانس کی مذمت

By

Published : Jul 22, 2019, 12:17 PM IST

برطانیہ کی وزارت خارجہ نے یہ اطلاع اتوار کو دی۔ وزارت خارجہ نے بتایا کہ وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ نے فرانس کے وزیر خارجہ جین اویز لےڈريان اور جرمنی کے وزیر خارجہ هائیكو ماس سے آج ایران کی جانب سے 19 جولائی کو آبنائے ہرمزمیں برطانوی جہاز کے غیر قانونی طریقے سےقبضے میں لینے کے سلسلہ میں بات کی۔

اس دوران ہنٹ نے دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کو اس واقعہ کو لے کر برطانیہ کی حمایت اور تعاون کرنے کے لئے شکریہ ادا کیا۔لے ڈريان اور ماس نے ایران کی طرف سے برطانیہ کے ’اسٹینا امپیرو ‘ٹینکر کو اپنے قبضے میں لینے کےواقعہ کی مذمت کی۔

وزارت خارجہ کے مطابق بات چیت کے دوران تینوں رہنماؤں نے آبنائے ہرمز میں بحری جہاز وں کے محفوظ نقل و حمل کے ساتھ ساتھ اس علاقے میں کشیدگی بڑھنے کے کسی بھی امکان کو روکنے کے لیے یوروپ کے لئے سب سے زیادہ ترجیحی بتایا۔

قابل غور ہے کہ ایران کے پاسداران انقلاب نے جمعہ کو آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی قانون کی مبینہ طور پر خلاف ورزی کر تے ہوئے برطانیہ کے ’اسٹینا امپیرو‘ ٹینکر کو قبضہ میں لے لیاتھا۔ ٹینکر پر ہندوستان سمیت مختلف ممالک کے عملے کے 23 اراکین سوار تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details