کورونا وائرس کے سبب سعودی عرب کے محدود پیمانے پر حج کے فیصلے کے بعد دنیا بھر کے لاکھوں عازمین حج کے چہرے مایوسی کا شکار ہو گئے۔
رواں برس حج کی سعادت سے محروم رہ جانے والے غزہ کے ایک جوڑے نے اپنا درد بیان کرتے ہوئے انتہائی مایوسی کا اظہار کیا اور اب ان کے لیے حج کے مناسک کو سوائے ٹی وی پر دیکھنے کے کوئی چارہ نہیں رہ گیا ہے۔
حج کی سعادت سے محرم رہ جانے والے فلسطینی مسلمان فواد ابو صفی نے بتایا کہ 'یقینا ہمارے لیے مایوسی اور تکلیف کی بات ہے۔ ہم خود کو سفر حج کے لیے تیار کر رہے تھے، تبھی اچانک خبر ملی کی ہمارا سفر منسوخ ہو گیا ہے'۔