اردو

urdu

ETV Bharat / international

غزہ کی طرف سے راکٹ داغا گیا - غزہ کی طرف سے راکٹ داغا گیا

غزہ پٹی کی طرف سے اسرائیل کی جانب راکٹ داغا گیا، جس میں اسرائیل کے اشکیلون میں ایک فیکٹری کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔ یہ راکیٹ ایشکیلون میں ہفتے کی دیر رات گرا۔

sdf
sdf

By

Published : Nov 22, 2020, 6:37 PM IST

غزہ پٹی کی جانب سے داغے گئے راکٹ کی وجہ سے اسرائیل کے اشکیلون میں ایک فیکٹری کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔ اسرائیل پولیس کے ترجمان مکی روسن فیلڈ نے اس کی اطلاع دی۔

ہفتے کو اسرائیل ڈفینس فورس نے بتایا کہ غزہ کی جانب سے جنوبی اسرائل کی طرف ایک راکٹ داغا گیا۔ان کے مطابق یہ راکیٹ ایشکیلون میں ہفتے کی دیر رات گرا۔

مسٹر روسن فیلڈ نے کہا کہ پولیس نے ایشکیلون میں تفتیش کی جہاں راکیٹ گرا جس کی وجہ سے فیکٹری کی عمارت کو نقصان پہنچ ہے۔

اس سے پہلے یروشلم پوسٹ نے اسرائل ایمرجنسی سروس کے حوالے سے بتایا کہ اس راکیٹ حملے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details