سری لنکا میں ایک اہم بندرگاہ کی ترقی کا معاہدہ کرچکے بھارت کے اڈانی گروپ کے چیئرمین ارب پتی گوتم اڈانی سری لنکا کے صدر گوٹابایا راج پکشے سے ملاقات کریں گے۔
برطانیہ کے مؤقر روزنامہ ڈیلی مرر نے افسران کے حوالے سے کہا ہے کہ گوتم اڈانی اتوار کی رات سری لنکا پہنچے۔ ان کا 10 رکنی نمائندہ وفد کے ساتھ آج صدر گوٹبایا راج پکشے سے ملاقات کا پروگرام ہے۔ ان کی یہ ملاقات گزشتہ مہینے اڈانی گروپ کے ذریعہ کولمبو بندر گاہ پر ویسٹ کنٹینر ٹرمینل (ڈبلیو سی ٹی) کی تعمیر، آپریشن، ٹرانسفر(بی او ٹی) کے لیے 70 کروڑ ڈالر سے زائد کے معاہدے پر دستخط کرنے کے کچھ دنوں کے بعد ہورہی ہے۔
سری لنکا کا یہ 12 لاکھ ڈالر کی مالیت کا منصوبہ پہلے چین کی ایک جوائنٹ کمپنی کو دیا جانا تھا۔ منصوبے کے تحت جافنا سے تین جزائر میں ہائی بریڈ قابل تجدید توانائی نظام قائم کرنے کے لیے بین الاقوامی بولی لگائی گئی۔ پروجیکٹ کو ایشیائی ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کے ذریعہ فنڈنگ کی جانی تھی۔