کورونا وائرس کے سبب ملک گیر لاک ڈاون کے دوران بنگلہ دیش میں گارمینٹز فیکٹریز کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ اس دوران ہزاروں کپڑے کے ملازمین ان فیکٹریز میں اپنے کام پر لوٹ چکے ہیں۔
دارالحکومت ڈھاکہ اور چٹگانگ میں پیر کو انتظامیہ سے اجازت ملنے کے بعد فیکٹریز کو دوبارہ کھول دیا گیا۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ملک میں فیکٹریز کو مارچ کے اواخر میں بند کیا گیا تھا، لیکن ڈیمانڈ کی کثرت کے سبب 5 مئی تک ملک گیر لاک ڈاون کے باوجود فیکٹریز کو کھول دیا گیا۔