اردو

urdu

ETV Bharat / international

لبنان کے دیگر گنجان آبادی والے علاقوں میں بھی دھماکہ ہو سکتا ہے: اسرائیل

اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے لبنانی شیعہ تنظیم 'حزب اللہ' پر یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ شہری علاقوں میں اپنے راکٹ اور اسلحے اسٹور کر رہا ہے۔

sdf
sdf

By

Published : Aug 10, 2020, 5:16 PM IST

اسرائیل کے وزیر دفاع بینی گینٹز نے پیر کے روز کہا کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں گذشتہ ہفتے ہونے والے ہلاکت خیز دھماکے کو لبنان کے دیگر گنجان آبادی والے علاقوں میں بھی دہرایا جا سکتا ہے۔

ویڈیو

انہوں نے لبنانی شیعہ تنظیم 'حزب اللہ' پر یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ شہری علاقوں میں اپنے راکٹ اور اسلحے اسٹور کر رہا ہے۔

بینی گینٹز نے حزب اللہ کو بیروت دھماکے سے منسلک نہیں کیا ہے، لیکن ان کا دعویٰ ہے، کہ لبنان کے آس پاس دیہات اور قصبے ان کے اسلحے سے بھرے ہوئے ہیں۔ اگر اسرائیل انہیں تباہ کرنے پر مجبور ہوا تو عام شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

گینٹز کا یہ بھی کہنا ہے کہ 'اگر چہ حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ شمال میں ہمارا سب سے بڑا دشمن ہے، اس کے باوجود بدقسمتی سے لبنان میں دھماکے کے دوران جو تباہی ہم نے دیکھی ہے، اسرائیل نے خلوص دل سے ہر طرح کے مدد کی پیش کش کی ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details