جی 20 گروپ ممالک کے رہنماؤں کا اجلاس رواں برس کورونا کی وجہ سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ورچوئل طریقے سے ہوگا۔
جی 20 کے سعودی عرب میں واقع سکریٹریٹ نے ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔
جی 20 گروپ ممالک کے رہنماؤں کا اجلاس رواں برس کورونا کی وجہ سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ورچوئل طریقے سے ہوگا۔
جی 20 کے سعودی عرب میں واقع سکریٹریٹ نے ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔
یہ سربراہی کانفرنس 21 سے 22 نومبر تک ہوگی اور اس کی صدارت سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبد العزیز السعود کریں گے۔ رواں برس کانفرنس کا موضوع اکیسویں صدی میں سب کے لئے مواقع فراہم کرنا ہے۔
سربراہی کانفرنس کورونا وبا کے دوران جانیں بچانے اور معاشی ترقی کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ کانفرنس کا موضوع اکیسویں صدی میں سب کے لئے مواقع فراہم کرنا کو تعبیر دینے کے لئے بین الاقوامی ایکشن پلان پر کام کیا جائے گا۔
جی 20 گروپ ممالک نے کورونا کے علاج اور ویکسین کی تیاری ، تقسیم اوراس کی پہنچ تک رسائی کو یقینی بنانے کے لئے 21 ارب ڈالر سے زیادہ کا تعاون دیا ہے۔ مزید برآں ، گروپ نے کورونا کی وبا سے متاثرعالمی معیشت کو دوبارہ پٹری پر لانے کیلئے 11 کھرب ڈالر مختص کئے ہیں۔