اردو

urdu

ETV Bharat / international

پاکستان: فرانسیسی سفیر کو سکیورٹی خطرات کا سامنا - etv bharat urdu

توہین مذہب کا الزام لگاتے ہوئے اسلام پسند سیاسی جماعت نے فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے اور فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کے علاوہ فرانسیسی سفیر کو ملک سے باہر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

French envoy
French envoy

By

Published : Mar 17, 2021, 9:41 AM IST

فرانس اور پاکستان کے مابین خراب سفارتی تعلقات کے درمیان اسلام آباد میں فرانسیسی سفیر مارک بیریٹی کو ملک سے نکالنے کے ایک بنیاد پرست سیاسی جماعت کے مطالبے کے بعد فرانسیسی سفیر کو سکیورٹی خطرات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تحریک لبیک پاکستان نے مبینہ طور پر اس مطالبے سے پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا ہے جو اس نے عمران خان حکومت سے کیا ہے، تحریک لبیک پاکستان نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس نے پیغمبر کی "توہین" کی ہے۔

توہین مذہب کا الزام لگاتے ہوئے اسلام پسند سیاسی جماعت نے فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے اور فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان کے صدر عارف علوی نے گزشتہ ماہ ایک بین الاقوامی سامعین سے خطاب کے دوران فرانس کی سیاسی قیادت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ "مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک کو قانون میں شامل نہ کریں" اور انہوں نے متنبہ کیا کہ ایسا کرنے سے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

علوی نے فرانسیسی قومی اسمبلی میں منظور کیے گئے علیحدگی پسندی کے حالیہ بل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "آپ کو (فرانس) کو لوگوں کو متحد کرنے کی ضرورت ہے اور تفریق اور تعصب پیدا کرنے کے لئے کسی خاص طریقے سے کسی مذہب پر مہر لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔"

علوی کے علاوہ پاکستان کی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے ٹویٹر پر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون پر ذاتی حملہ کیا تھا۔

پاکستان کے صدر کے تبصرے پر فرانسیسی دفتر خارجہ کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا، جب اس نے پیرس میں پاکستانی سفارتکار کو طلب کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details