اردو

urdu

ETV Bharat / international

چین میں زلزلے سے چار افراد ہلاک، 24 زخمی

زلزلے کے جھٹکے ہوئیوجے کاؤنٹی کے کوجنگ شہر، جھاؤتونگ، شوآنوئی شہروں اور چشیونگ صوبہ میں محسوس کئے گئے۔ زلزلہ کا مرکز سطح سے آٹھ کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

چین میں زلزلے سے چار افراد ہلاک، 24 زخمی
چین میں زلزلے سے چار افراد ہلاک، 24 زخمی

By

Published : May 20, 2020, 1:39 PM IST

چین کے یننان صوبہ کی کیااوجیا کاؤنٹی میں زلزلہ سے چار لوگوں کی موت ہوگئی اور چوبیس دیگر زخمی ہوگئے۔

مقامی افسران نے منگل کو بتایا کہ 'راحت اور بچاؤ ٹیم، فائر بریگیڈ اور ایمرجنسی رسپونس ٹیم زلزلہ سے متاثر علاقے میں پہنچ چکی ہے۔

ینان پرونس ڈیزاسٹر ری ڈکشن کمیٹی آفس اور صوبائی ایمرجنسی رسپونس ڈپارٹمنٹ نے راحت اور بچاؤ کا کام شروع کردیا ہے اور اس میں امداد اور گائڈ کرنے کے لئے آفت سے متاثر علاقے میں ٹاسک فورس بھیجے گئے ہیں۔

جھاؤتونگ شہر سے راحت اور بچاؤ ٹیم زلزلہ سے متاثر علاقے کے لئے روانہ ہوگئی ہے۔ اس درمیان جھاؤتونگ کے محکمہ فائر بریگیڈ نے 19 فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کے ساتھ 91 فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کو بچاؤ اور راحت کے کاموں کے لئے بھیجا ہے۔

چین زلزلہ نیٹ ورک مرکز کے مطابق ریختر اسکیل پر زلزلہ کی شدت پانچ تھی اور یہ پیر کو 21:47 پر آیا۔

زلزلے کے جھٹکے ہوئیوجے کاؤنٹی کے کوجنگ شہر، جھاؤتونگ، شوآنوئی شہروں اور چشیونگ اور سواتت صوبہ میں محسوس کئے گئے۔ زلزلہ کا مرکز سطح سے آٹھ کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details