اردو

urdu

ETV Bharat / international

کراچی: موسلا دھار بارش سے چار افراد ہلاک - rains news

پاکستان کے شہر کراچی میں موسلا دھار بارش کا 36 سالہ پرانا ریکارڈ توڑنے والی تباہی میں کم از کم چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

کراچی میں موسلا دھار بارش سے چار افراد ہلاک ، متعدد زخمی
کراچی میں موسلا دھار بارش سے چار افراد ہلاک ، متعدد زخمی

By

Published : Aug 26, 2020, 11:23 AM IST

پاکستان کے محکمہ موسمیات نے بدھ کے روز بتایا کہ کراچی کے پی اے ایف فیصل بیس ایریا میں پیر سے منگل تک 345 ملی میٹر بارش ہوئی۔ اس سے قبل 1984 میں کراچی میں 298.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔

شدید بارش کی وجہ سے شہر کے متعدد علاقوں میں پانی بھر چکے ہیں اور متعدد گاڑیاں مکمل طور پر پانی میں ڈوب چکی ہیں ، جس سے سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ اسی دوران بارش کے باعث آسمانی بجلی اور مکان کی چھت گرنے سے چار افراد ہلاک ہوگئے اور بارش کے باعث پیش آنے والے دوسرے واقعات میں متعدد افراد زخمی ہو نے کی اطلاعات ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ شہر کے تمام نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا ہے اور موسم کے باعث گھروں میں پھنسے لوگوں کو بچانے کے لئے ہنگامی حالات کا اعلان کیا گیا ہے۔ بہت سے لوگوں کو بچایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ شہر کے متعدد علاقوں میں مٹی کے تودے گرنے کی اطلاعات ہیں جس سے متعدد گاڑیاں بری طرح تباہ ہوگئیں اور آمد ورفت کی اہم سڑکیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔ پاکستان آرمی میڈیا یونٹ انٹر اسٹیٹ تعلقات عامہ نے منگل کے روزجاری ایک بیان میں کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے کراچی میں متاثرہ لوگوں کو امداد فراہم کرنے اور مقامی انتظامیہ کی مدد کے لئے جاری امدادی کارروائی میں حصہ لیا۔

فوج کی امدادی ٹیموں نے متاثرہ افراد کو کشتی کے ذریعہ محفوظ مقامات پر منتقل کیا اور انہیں کھانا اور رہائش فراہم کی گئی۔

محکمہ موسمیات نے شہری علاقوں میں سیلاب آنے کے حوالہ سے بھی خبردار کیا ہے اور لوگوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے مکان کے قریب نکاسی آب کے راستوں کو صاف کریں تاکہ پانی جمع نہ ہو۔

محکمہ نے بدھ کے روز اور آنے والے دنوں میں بھی شہر میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details