بین الاقوامی عدالت نے کہا ہے کہ کلبھوشن جادھو معاملے میں پاکستان نے ویانا معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ عدالت کے جج عبدالقوی یوسف نے اقوام متحدہ کو یہ اطلاع دی ہے۔
جسٹس یوسف نے آئی سی جےکی طرف سے اقوام متحدہ کو ایک رپورٹ سونپتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت نے یہ پایا ہے کہ پاکستان نے ویانا معاہدے کے آرٹیکل 36 کے تحت وعدے کی خلاف وزی کی ہے۔ اور اس معاملے میں کافی کچھ کیا جانا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اب جادھو معاملےمیں 17 جولائی 2019 کو آئی سی جے کی طرف سے دیے گئے فیصلے کا ذکر کرتے ہیں۔
بھارتی شہری کلبھوشن جادھو کو پاکستان نے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرکے جیل میں بند کردیا تھا، اور وہاں کی فوجی عدالت نے کلبھوشن جادھو کو اپریل سنہ 2017 میں موت کی سزا سنائی تھی۔