اردو

urdu

ETV Bharat / international

پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی والدہ کا انتقال - demise

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما عطا تارڑ نے ٹوئٹ کر بتایا کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی والدہ کا انتقال ہو گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق وہ لندن میں زیر علاج تھیں۔

sdf
sdf

By

Published : Nov 22, 2020, 5:13 PM IST

پاکستانی میڈیا کے مطابق ملک کے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی والدہ شمیم اختر کا انتقال ہو گیا۔ میڈیا نے بتایا کہ ان کی طبیعت گزشتہ ایک ماہ سے خراب تھی اور وہ لندن میں زیر علاج تھیں۔

اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے ایک ٹوئٹ کیا، جس میں انہوں نے لکھا کہ'میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی والدہ محترمہ وفات پا گئی ہیں۔ انا لللہ و انا الیہ راجعون'۔

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما عطا تارڑ کا ٹوئٹ

سابق وزیراعظم نواز شریف کا فی الحال لندن میں ہی علاج چل رہا ہے اور ان کی والدہ بھی لندن میں انتقال کر گئیں، جبکہ دوسرے بیٹے شہباز شریف لاہور کی جیل میں قید ہیں۔

شریف خاندان کے ذرائع نے بتایا کہ مرحومہ شمیم اختر کی نماز جنازہ لندن میں ہی ادا کی جائے گی اور جسد خاکی کل پاکستان کے لیے روانہ کیا جائے گا۔

اس موقع پر پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اور بلاول بھٹو سمیت دیگر سینئر رہنماوں نے نواز شریف کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details