ذرائع کے مطابق 'نوازشریف کی پلیٹ لیٹس میں پیر کو 3ہزار کا اضافہ ہوا تھا۔ منگل کو یہ تعداد مزید دو ہزار بڑھ کر30 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
نواز شریف کی حالت تشویشناک
گزشتہ 8 روز سے سروسز اسپتال زیر علاج سابق وزیراعظم نوازشریف کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔
نواز شریف کی حالت تشویشناک (فائل فوٹو)
میڈیکل بورڈ میں توسیع کرتے ہوئے ماہرانہ امراض گردہ و مثانہ کے ڈاکٹر زاہد رفیق کو شامل کیا گیا ہے جس کے بعد میڈیکل بورڈ کی تعداد بڑھ کر12 ہو گئی ہے۔
'ایکسپریس ٹربیون' نے ہسپتال کے ذرائع کے حوالہ سے بتایا ہے کہ 'بدھ سے نواز شریف کی صحت بحالی میں پروفیسر زاہد رفیق کو کلیدی ذمہ داری دی گئی ہے۔ نوازشریف کے وزن میں 8 روز میں7کلو کمی آئی ہے۔ ان کا وزن 107 کلو سے 100 کلو رہ گیا ہے۔