اردو

urdu

ETV Bharat / international

افغانستان: امن بحالی کے لیے صدارتی انتخابات پر زور - Forced on Presidential election in Afghanistan

سرکاری ذرائع کے مطابق افغانستان میں طالبان کے حملوں کو امن بحالی کے راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ بتایا جاتا ہے۔

امن بحالی کے لیے انتخابات کی اہمیت پر زور

By

Published : Sep 8, 2019, 8:05 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 10:06 PM IST

افغان حکومت نے ملک میں امن بحالی کے لیے صدارتی انتخابات کرائے جانے پر زور دیا ہے۔

صدارتی پریس سروس نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ افغان حکومت صدارتی انتخابات رواں ماہ 28 ستمبر کو کرانے کے اپنے ارادہ کا اظہار کیا ہے،

حکومت کا ماننا ہے کہ ووٹنگ کے ذریعہ ایک قانونی حکومت کی تشکیل ہوسکے اور امن بحالی میں آگے بڑھنے کا راستہ صاف ہوسکے

سرکاری ذرائع کے مطابق افغانستان میں طالبان کے حملوں کو امن بحالی کے راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ بتایا جاتا ہے۔

افغانستان ہمیشہ اس بات پر زور دیتا رہا ہے کہ حقیقی امن تبھی ممکن ہے، جب طالبان بے قصور لوگوں کو قتل کرنا بند کرے۔ جنگ بندی کو تسلیم کرے اور حکومت کے ساتھ براہ راست بات چیت کرے۔

بیان میں امریکہ اور دیگر معاون ممالک کا افغانستان میں امن قائم کرنے کی کوششوں کے لیے شکریہ ادا کیا گیا اور اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے متحد ہوکر کام کرنےکے اپنے عزم کا اظہار کیا۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 10:06 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details