اردو

urdu

By

Published : Nov 5, 2021, 8:32 PM IST

ETV Bharat / international

انڈونیشیا میں سیلاب سے چھ افراد ہلاک، تین لاپتہ

انڈونیشیا کے مرکزی جزیرے جاوا میں طوفانی بارشوں سے آنے والے سیلاب سے کم از کم چھ افراد ہلاک اور تین لاپتہ ہو گئے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق سیلاب کا کوئی اندیشہ نہیں تھا، لیکن اچانک آئے سیلاب نے مکانات کو تباہ کر دیا۔

Floods kill six in Indonesia
انڈونیشیا میں سیلاب سے چھ افراد ہلاک، تین لاپتہ

انڈونیشیا کے مشرقی جاوا صوبے کے شہر باٹو میں جمعرات کو اچانک آئے سیلاب میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے اور گھروں میں کیچڑ اور ملبہ بھر گیا۔

انڈونیشیا میں سیلاب سے چھ افراد ہلاک، تین لاپتہ

انڈونیشیا کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ ریسکیو ٹیموں نے تباہی کے بعد کم از کم 140 مقامی لوگوں کو بچا لیا اور چھ افراد کی لاشیں نکال لیں۔ ایجنسی نے بتایا کہ تین افراد لاپتہ ہیں، جن کے لیے امدادی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے کہا کہ کوہ ارجنو کی کنارے واقع ندیوں میں آبی سطح زیادہ ہونے سے اس کا بہاو کافی زیادہ ہوگیا جس کی وجہ سے کیچڑ والے پانی نے مشرقی جاوا صوبے کے شہر کوٹا باٹو میں پانچ بستیوں کو ڈوب دیا۔

انھوں مزید کہا کہ سیلاب کا کوئی اندیشہ نہیں تھا، لیکن اچانک آئے سیلاب اور بہتے درختوں نے یہاں کے مکانات کو تباہ کر دیا۔

کیچڑوں کے انبار اور ملبے سے ڈھکی سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ پیدا ہورہی ہے۔

موسمی بارشیں اکثر انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا باعث بنتی ہیں، جو 17,000 جزائر پر مشتمل ایک جزیرہ نما ہے جہاں لاکھوں لوگ پہاڑی علاقوں یا زرخیز سیلابی میدانوں کے قریب رہتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details