اردو

urdu

ETV Bharat / international

افغانستان میں سیلاب سے 122 افراد ہلاک - سیلاب

جب بھی افغانستان کا ذکر آتا ہے، سب کے ذہنوں میں ایک جنگ زدہ ملک کا خاکہ بنتا ہے، لیکن ان دنوں دھماکوں اور حملوں کے بجائے سیلاب کی خبریں مسلسل آ رہی ہیں اور دھماکوں کی طرح سیلاب سے بھی لوگ ہلاک ہو رہے ہیں

sdf
fsd

By

Published : Aug 27, 2020, 4:10 PM IST

افغانستان کے مختلف صوبوں میں زبردست بارش کے سبب سیلاب سے اب تک 122 افراد کی موت ہوگئی ہے اور تقریباً 147 زخمی ہوچکے ہیں۔

ویڈیو

قومی میڈیا نے وزارت ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے حوالے سے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ اس سے قبل سامنے آئی رپورٹوں میں بتایا گیا تھا کہ بدھ کو ملک کے مختلف علاقوں میں سیلاب کی صورتحال سے 100 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور 100 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

افغان۔1 ٹی وی نیوز نشریات کے مطابق پروان، کابل، کپیسا، میدن وردک، پنجشیر، نانگہار، لوگر، پاکتیا، نورستان، لاگمان اور کھوست میں سیلاب کے قہر سے اب تک تقریباً 150 مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔

اس کے علاوہ افغانستان کے مشرقی صوبے پروان میں منگل کی رات تیز بارش کے بعد آئے زبردست سیلاب سے خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 25 لوگوں کی موت اور 40 دیگر زخمی ہوگئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details