پاکستان کی نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے بتایا کہ گذشتہ 3 دنوں سے ہونے والی تیز بارش کے سبب ملک بھر میں کم از کم 90 افراد ہلاک اور ایک ہزار گھر تباہ ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ کراچی شہر میں ڈرینج سسٹم درست نہ ہونے کی وجہ سے سڑکیں پانی سے بھری ہوئی ہیں، یہاں تک کہ لوگوں کے گھروں میں بھی پانی گھس گیا ہے۔
کراچی میں محلوں میں سیلاب کا منظر بارش کے سبب ہونے والی ہلاکتوں میں 13 کا تعلق جنوبی سندھ 23 خیبر پختونخواہ 15 بلوچستان اور پنجاب سے ہے، جبکہ 13 افراد شمالی پاکستان بشمول پاکستانی زیر انتظام کشمیر سے تھے۔
پانی میں ڈوبی کار کو دھکا دیتے کراچی کے لوگ ایسا اندازہ ہے کہ رواں ہفتے مسلسل کراچی میں بارش ہوتی رہے گی۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان نے کراچی میں فوجی دستے روانہ کیے تھے تاکہ مقامی افراد کی مدد کی جا سکے۔