افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار کے جلال آباد شہر میں متعدد حملے ہوئے جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے۔
عینی شاہدین نے مقامی میڈیا طلوع نیوز کو بتایا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں چار دھماکوں نے دو افراد کی جان لے لی جبکہ تین زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو صوبائی مرکز کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ سابق حکومت کی سرحدی افواج کے ایک اڈے کے قریب ایک علاقے میں مسلح افراد نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوئے۔ حملوں کے مطلوبہ ہدف کے متعلق کوئی تفصیلات حاصل نہیں ہوئی ہے۔
صوبہ ننگرہار کے انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ نے بتایا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام عام شہری ہیں اور اس حملے میں طالبان فورسز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔