گزشتہ روز طالبان کے کابل میں داخل ہونے کے ساتھ ہی کابل میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا اور اس کے بعد طالبان کے کابل پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے بعد آج صبح افغانستان سے نکلنے والوں کا ہجوم کابل ایئرپورٹ پر جمع ہوگیا۔
ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے امریکی فوج نے ہوا میں فائر بھی کی، اسی افراتفری میں پانچ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول ہورہی ہے لیکن یہ بھی تک واضح نہیں ہوسکا ہے کہ یہ ہلاکت بھگدڑ کی وجہ سے ہوئی ہے یا گولی لگنے سے۔
عینی شاہدین نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ کابل کے ہوائی اڈے پر کم از کم پانچ افراد اس وقت ہلاک ہوگئے جب سیکڑوں افراد نے افغان دارالحکومت سے نکلنے والے طیاروں میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی۔