امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سابق نائب صدر جو بائیڈن نے اپنے پہلے صدارتی مباحثہ میں کئی موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی ہے۔ اس مباحثہ میں دونوں امیدواروں کے درمیان خوب نوک جھوک رہی۔
ری پبلیکین پارٹی کے امیدوار و موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹکس کے امیدوار و سابق نائب صدر جو بائیڈن نے مباحثہ ہال میں داخل ہوتے ہی ہاتھ ملانے کے بجائے دور ہی سے ہاتھ ہلا کر ایک دوسرے کا خیر مقدم کیا، کیونکہ کورونا وائرس(کووڈ۔19) کی وجہ سے پہلے ہی ہاتھ ملانے سے منع کیا گیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن کے درمیان مختلف نکات دونوں امیدواروں نے متعدد موضوعات جیسے سپریم کورٹ کی کارکردگی، کورونا وائرس، معیشت، نسلی تفریق اور تشدد پر کھول کی بحث کی۔
فاکس نیوز کے اینکر کرس والس نے اس مباحثے کے دوران دنوں امیدواروں سے سورالات کیے۔
یہ مباحثہ اوہائیو کے کلیولینڈ کی کیس ویسٹرن ریزرو یونیورسٹی میں منعقد ہوا۔ امریکی وقت کے مطابق شام نو بجے سے 10:30 بجے تک جاری رہا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن کے درمیان مختلف نکات واضح رہے کہ دونوں امیدواروں کے مابین دو اور بحث مباحثے ہوں گے۔ جو 15 اکتوبر کو امریکی شہر میامی میں اور 22 اکتوبر کو نیش ول میں ہونگے۔
اس کے علاوہ نائب صدر مائک پینس اور سینیٹر کملا ہیرس کی ملاقات سات اکتوبر کو سالٹ لیک سٹی میں ہونے والی ہے۔