اردو

urdu

ETV Bharat / international

اسرائیلی ٹورسٹ کی پہلی پرواز دبئی میں لینڈ ہوئی

اسرائیل کی پہلی ٹورسٹ فلائٹ متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت دبئی میں لینڈ ہوئی۔ یہاں آ کر اسرائیل کے یہودی باشندوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ اس کے ساتھ ہی عرب بزنس وفد نے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین تعلقات کو خوش آئند قرار دیا۔

سدف
سدف

By

Published : Nov 9, 2020, 5:41 PM IST

اسرائیل کی پہلی ٹورسٹ فلائٹ اتوار کو دبئی میں لینڈ ہوئی، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین تعلقات بہتر ہوتے جا رہے ہیں۔

ویڈیو

آسمان چھوتی عمارتوں والے شہر دبئی میں اسرائیل کی فلائٹ نمبر ایف زیڈ 8194 نے تین گھنٹوں کی مسافت کے بعد دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تقریبا شام 5:40 بجے لینڈ کیا۔

گیا ٹورس نامی ایک اسرائیلی کمپنی کے ساتھ اس پرواز میں اسرائیلی یہودی اور متعدد عرب اسرائیلی بھی سوار تھے۔ بہت سے یہودی اسرائیلیوں نے اپنے سروں پر خاص علامت والی ٹوپیاں بھی پہن رکھی تھی۔

گیا ٹورس کے سی ای او ایوی فائن نے بتایا کہ 'میں نے 24 گھنٹوں کے دوران 170 لوگوں کے ساتھ فلائٹ کو بھر دیا۔ ہم نے سوشل میڈیا پر اشتہار دیا تھا اور 24 گھنٹوں میں سینکڑوں درخواستیں آ گئیں'۔

فلائٹ میں شامل بہت سے لوگوں نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کا یہ ان کا پہلا سفر نہیں ہے، لیکن سب کا کہنا تھا کہ وہ دبئی میں آکر کافی پُرجوش ہیں۔

اسرائیلی تاجر شیرون دانیال نے بتایا کہ 'عربوں کے بارے میں میرا نظریہ بدل گیا ۔ بدقسمتی سے جب سے میں پیدا ہوا، تو ہمیشہ سے ایسا لگ رہا تھا کہ ہر شخص ایک دوسرے سے لڑ رہا ہے۔ اچانک میں دبئی آیا۔ ہفتوں سے میں ابوظہبی میں حکومت کے نمائندوں سے بات چیت کر رہا ہوں، ان کے ساتھ گھوم رہا ہوں، ملاقاتیں کر رہا ہوں۔ وہ مجھ سے بہتر طریقے سے باتیں کر رہے ہیں۔ حالانکہ میں اس کا عادی نہیں رہا ہوں۔ میرا مطلب ہے کہ دونوں طرف انسان موجود ہیں۔ سیاسی چیزوں کو ایک طرف کر دیں تو ہم سب بھائی ہے'۔

واضح رہے کہ حال ہی میں امریکہ کی ثالثی میں متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین سفارتی معاہدہ ہوا ہے اور باقاعدہ تجارتی پروازیں شروع کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details