اردو

urdu

ETV Bharat / international

تین برسوں کے بعد پہلی بار یمن کے صنعا سے پرواز کی شروعات - medical flight

سعودی عرب نے یمن کی فضائی حدود کو کنٹرول کر رکھا ہے اور اگست سنہ 2016 سے ہی دارالحکومت صنعا سے جانے والی کسی بھی پرواز کو روک رکھا ہے۔

تین برسوں کے بعد پہلی بار یمن کے صنعا سے پرواز کی شروعات
تین برسوں کے بعد پہلی بار یمن کے صنعا سے پرواز کی شروعات

By

Published : Feb 4, 2020, 10:40 AM IST

Updated : Feb 29, 2020, 2:58 AM IST

یمن کے دارالحکومت صنعا سے مریضوں کو دوسرے ممالک میں علاج کی غرض سے لے جانے والا اقوام متحدہ کا طبی امدادی طیارہ تین برسوں میں پہلی بار پرواز کر رہا ہے۔

ویڈیو

سعودی عرب نے یمن کی فضائی حدود کو کنٹرول کر رکھا ہے اور اگست سنہ 2016 سے ہی دارالحکومت صنعا سے جانے والے کسی بھی پرواز کو روک رکھا ہے۔

آٹھ مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو علاج کی غرض سے مصر اور اردن کے لیے روانہ کیا گیا ہے۔

ان میں سے بیشتر خواتین اور بچے تھے جنہیں کینسر اور دماغی ٹیومر تھے، جبکہ دوسروں کو اعضا کی پیوند کاری یا دیگر سرجری کی ضرورت تھی۔

یمن کے دارالحکومت پر سنہ 2014 کے بعد سے ہی ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغی گروپ کا کنٹرول ہے۔

صنعا انٹرنیشنل ائیرپورٹ

حوثیوں نے صنعا سے باہر جانے والے مریضوں کی قلیل تعداد پر اقوام متحدہ کی تنقید کی۔

امریکی صحت کی ایجنسی نے بتایا کہ امید ہے کہ میڈیکل ایئر برج آپریشن اس ہفتے مزید تین پروازوں کے ساتھ جاری رہے گا جس میں مجموعی طور پر 30 مریضوں کو لے جایا جائے گا۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 2:58 AM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details