افغانستان میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافے کے درمیان صحت حکام نے کووڈ سے منسلک بلیک فنگس کے پہلے کیس کی نشاندہی کی ہے۔
افغان ۔جاپان اسپتال کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ انہوں نے کورونا سے وابستہ بلیک فنگس مریض کی شناخت کی ہے۔
دریں اثنا افغانستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5،506 افراد کا کورونا ٹسٹ کیا گیا، جن میں سے 1،940 افراد متاثر پائے گئے ہیں۔ اس دوران مزید 86 مریض فوت ہوگئے جبکہ 912 مزید افراد نے کورونا کو شکست دی ہے۔
وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب تک 1،22،156 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 5،048 جا پہنچی ہے۔