روس کے وزیر صحت میخائل مراشکو نے بتایا کہ کورونا وائرس کے خلاف روس کے ذریعہ تیار کی گئی ویکسین کی پہلی کھیپ دو ہفتوں کے دوران مارکیٹ میں اتاری جا سکتی ہے۔
گذشتہ روز منگل کو روس نے اس ویکسین کو رجسٹرڈ کرایا تھا۔ اس طرح اسے دنیا کی پہلی کورونا ویکسین کہا جا سکتا ہے، جسے گمیلیا ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور روسی وزارت دفاع کے مشترکہ تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔