بھارت کے دارالحکومت دہلی میں واقع اسرائیلی سفارت خانے کے باہر بدھ کی شام فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
اطلاع ملتے ہی وسنت وہار کی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔
پولیس کے مطابق پی سی آر وین میں تعینات خاتون کانسٹیبل سے غلطی سے ایک راؤنڈ فائرنگ ہو گئی، جس سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔