اردو

urdu

ETV Bharat / international

لبنان: بیروت میں آگ کا دھواں اب تک - Firefighters still on site on day after Beirut fire

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں گزشتہ روز زبردست آگ نے بیروت کے باشندوں کو ایک بار پھر خوف میں مبتلا کر دیا ہے۔ گذشتہ ماہ ہوئے دھماکے سے سبق لیتے ہوئے بے شمار لوگوں نے بیرت کو چھوڑ دیا ہے، کیوں کہ گذشتہ روز کے آگ لگنے کا دھواں اٹھنا اب بھی جاری ہے۔

sdf
sdf

By

Published : Sep 11, 2020, 7:22 PM IST

جمعرات کو لبنان کے دارالحکومت بیروت کے بندرگاہ پر زبردست آگ بھڑک اٹھی تھی، جس کا دھواں اب بھی اٹھ رہا ہے جمعہ کی صبح آگ کے مقام پر فائرفائٹر کا عملہ بھی دیکھا گیا۔

ویڈیو

گذشتہ ماہ اسی سائٹ پر تباہ کن دھماکے کے تکلیف دہ اثرات کے ساتھ جدوجہد کرنے والے باشندوں میں ایک نئے قسم کا خوف پھیلا ہوا ہے۔ حالانکہ اس حادثے میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

اسی خوف کے نتیجے میں کچھ لوگوں نے بند غسل خانوں میں پناہ لے لی اور کسی دوسرے دھماکے کی صورت میں شیشوں کو بکھرنے سے بچانے کے لئے کھڑکیاں کھول دیں، جبکہ کچھ لوگوں نے یہاں سے فرار ہو جانا ہی غنیمت سمجھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details