اردو

urdu

ETV Bharat / international

سری لنکا کے ساہل سمندر پر جہاز غرقاب

کیمیکلز اور کاسمیٹکس میں استعمال ہونے والے خام مال لے جانے والے جہاز میں 20 مئی کو کولمبو ساحل کے قریب آگ لگ گئی تھی۔ یہ جہاز گجرات میں ہزارہ سے سری لنکا پہنچ رہا تھا۔ سری لنکا کی بحریہ کا خیال ہے کہ آگ جہاز میں رکھے گئے کیمیکلز کی وجہ سے لگی ہے، جس میں 25 ٹن نائٹرک ایسڈ اور دیگر کیمیکل موجود ہیں۔

sinks off sri lanka coast
sinks off sri lanka coast

By

Published : Jun 17, 2021, 9:53 PM IST

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے ساحل پر جمعرات کے روز وہ کارگو جہاز ڈوب گیا جس میں تقریباً ایک ماہ قبل آگ لگ گئی تھی۔ جہاز کے ڈوبنے کے ساتھ ہی ماحولیاتی نقصان کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

جہاز کے آپریٹر نے بتایا کہ سنگاپور کے ایکس پریس پرل کا ملبہ سمندر میں 21 میٹر کی گہرائی میں اب مکمل طور پر بیٹھ گیا ہے۔ ایکس پریس فیڈرز نے بتایا کہ کسی بھی طرح کے ملبے اور تیل کے پھیلنے سے نمٹنے کے لئے ایک امدادی ٹیم موقع پر موجود ہے۔

سری لنکا کی سمندری ماحولیات پروٹیکشن اتھارٹی کے سربراہ درشینی لہندا پورہ نے بھی جہاز کے ڈوبنے کی تصدیق کی ہے۔

کیمیکلز اور کاسمیٹکس میں استعمال ہونے والے خام مال لے جانے والے جہاز میں 20 مئی کو کولمبو ساحل کے قریب آگ لگ گئی تھی۔ یہ جہاز گجرات میں ہزارہ سے سے سری لنکا پہنچ رہا تھا۔ سری لنکا کی بحریہ کا خیال ہے کہ آگ جہاز میں رکھے گئے کیمیکلز کی وجہ سے لگی ہے، جس میں 25 ٹن نائٹرک ایسڈ اور دیگر کیمیکل شامل ہیں۔

خدشہ ہے کہ جہاز پر چھوڑے گئے کیمیائی مادے اور تیل کا پھیلنا سمندری زندگی کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

گذشتہ ہفتے حکام نے آگ پر قابو پا لیا تھا لیکن جہاز ڈوبنے لگا تھا۔ سری لنکا کی حکومت نے امریکہ اور کچھ دوسرے ممالک سے سمندری ماحولیات اور ساحلی علاقوں کو ہونے والے نقصان کا اندازہ لگانے میں مدد کے لئے کہا ہے۔ سری لنکا نے ایکس پریس فیڈروں سے 40 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کو کہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details