اردو

urdu

ETV Bharat / international

فلپائن: باغیوں کے ساتھ تصادم میں دو فوجی ہلاک

فلپائن کے وسطی صوبہ میں نیو پپلز آرمی (این پی اے) کے ساتھ باغیوں کے تصادم میں دو فوجیوں کی موت اور چار زخمی ہوئے ہیں۔

باغیوں کے ساتھ تصادم میں دو فوجی ہلاک، چار زخمی
باغیوں کے ساتھ تصادم میں دو فوجی ہلاک، چار زخمی

By

Published : Nov 4, 2021, 8:46 PM IST

Updated : Nov 4, 2021, 10:22 PM IST

فوج نے جمعرات کو کہا کہ نیگروس آکسیڈینٹل صوبے میں نیو پیپلز آرمی (این پی اے) کے باغیوں کے ساتھ جھڑپ میں دو فلپائنی فوجی ہلاک اور چار زخمی ہو ئے ہیں۔

فوج نے کہا کہ لڑائی بدھ کو تقریباً ایک گھنٹہ تک جاری رہی۔ فوج نے مزید کہا کہ دیہاتیوں کی طرف سے باغیوں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد فوج نے علاقے کو محاصرہ میں لیا۔

باغیوں کی جانب سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، گزشتہ ہفتے کے آخر میں، فوج نے این پی اے کے اعلیٰ درجے کے کمانڈر جارج میڈلوس کو ہلاک کرنے کی تصدیق کی تھی، جو ایک سب سے زیادہ مطلوبہ باغی رہنما تھے۔

واضح رہےکہ نیو پیپلز آرمی کے باغی 1969 سے حکومت کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ وہ اپنے حملوں کو دیہی علاقوں اور فوج کے ساتھ چھوٹے پیمانے پر مرکوز کرتے ہیں۔ سنہ 2016 میں صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے نے اقتدار میں آنے کے بعد دہائیوں پرانی شورش کے خاتمے کے لیے مذاکرات دوبارہ شروع کیا تھا، لیکن مذاکرات ناکام ہو ئے۔

آپ کو بتادیں کہ نیو پیپلز آرمی ( این پی اے ) فلپائن کی کمیونسٹ پارٹی (سی پی پی) کا مسلح ونگ ہے۔ اس کی تشکیل اور اس کی بنیاد 29 مارچ 1969 کو برنابے بسکینو ("کمانڈر ڈانٹے") اور لوسیو مانلاپاز نے رکھی تھی۔ ماؤنواز این پی اے نے طویل عرصہ سے لوگوں کی جنگ کی حکمت عملی کی بنیاد پر اپنی مسلح گوریلا جدوجہد کی۔ فلپائنی فوج نے 2015 کے آخر میں این پی اے کی طاقت کا تخمینہ 3،200 جنگجوؤں پر لگایا تھا۔

Last Updated : Nov 4, 2021, 10:22 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details