اردو

urdu

ETV Bharat / international

پنجشیر میں جنگ روک دی گئی ہے: امارت اسلامی - Afghan Taliban occupy all of Afghanistan

وادی پنج شیر میں باغیوں کے مجاہدین کو تسلیم کرنے کے وعدے کے بعد افغان طالبان کے پورے افغانستان پر قبضہ ہوجانے اور ایک صوبہ قبضہ سے رہ جانے والا پنج شیر میں لڑائی روک دی گئی ہے۔ یہ اطلاع امارت اسلامی کے ٹوئٹر ہینڈل پردی گئی ہے۔

امارت اسلامی
امارت اسلامی

By

Published : Sep 3, 2021, 10:08 PM IST

امارت اسلامی نے اپنےٹوئٹر ہینڈل پر کہا ہے کہ 'پنجشیر میں جنگ روک دی گئی ہے، باغیوں نے مجاہدین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔'

وادی پنجشیر میں گذشتہ کئی دنوں سے لڑائی جاری تھی۔ جس میں دونوں طرف سے جانی نقصان کا دعوی کیا گیا تھا۔ طالبان نے دعوی کیا تھا کہ 'اس نے کئی اضلاع پر قبضہ کرلیا ہے اور باغیوں کے کئی کمانڈر مار دیا ہے'۔

امارت اسلامی

مزید پڑھیں:افغانستان میں حکومت کی تشکیل جلد، خدو و خال تیار

باغیوں نے اس سے پہلے جنگ ختم کرنے کے لیے طالبان کے سامنے چارشرطیں رکھی تھی۔پنج شیر کے باغیوں کے وہ مطالبات امارت اسلامی نے مسترد کردئے تھے۔

  • ان مطالبات میں مندرجہ چیزیں شامل ہیں۔

1ہمارے ساتھ جو اسلحہ ہے وہ تمام اسلحہ ہمارے پاس چھوڑ دیا جائے

2 نئی حکومت میں 30 فیصد کا حصہ دیاجائے

3 پنجشیر کےتمام اختیارات ہمارے پاس ہونگے

4 پنجشیر کی باہر سے کوئی نگرانی نہیں کرے گااور نہ کوئی باہر سے احکامات دے گا

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details