جنوبی کوریا میں مسلسل تین دنوں سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ باہر سے سات نئے کیس سامنے آئے ہیں جس کی وجہ سے بیرون ملک سے آنے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1307 ہوگئی ہے۔
جنوبی کوریا میں کورونا کے 50 نئے معاملے - ساوتھ کوریا کی خبر
جنوبی کوریا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 50 نئے معاملے سامنے آنے سے ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 11،902 ہوگئی ہے۔
جنوبی کوریا میں کورونا کے50 نئے معاملے
جنوبی کوریا میں اب تک کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 276 اموات ہوچکی ہیں، جہاں اموات کی شرح 2.32 فیصد ہے۔
پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 22 مریض صحت مند ہو چکے ہیں اور اس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 10،891 ہوگئی ہے۔ مریضوں کی صحتیابی کی شرح 89.3 فیصد ہے۔ جنوبی کوریا میں 3 جنوری سے اب تک 10 لاکھ سے زیادہ افراد کی جانچ کی جاچکی ہے۔