چین کے صوبہ شانکسی میں طوفان اور مسلسل گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارشوں کی وجہ سے کم از کم 15 افراد ہلاک اور تین لاپتہ ہوگئے ہیں۔
یہ اطلاع صوبائی حکومت نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں دی۔ 2 سے 7 اکتوبر تک شانکسی میں موسم خزاں کا بدترین سیلاب آیا۔ مسلسل بارشوں نے صوبے بھر کے 76 کاؤنٹی علاقوں میں تقریباً 17.6 ملین باشندوں کو متاثر کیا ہے اور 1،20،100 افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔