اردو

urdu

By

Published : Jul 22, 2020, 8:07 PM IST

ETV Bharat / international

تھائی لینڈ میں ہیلتھ ایمرجنسی میں 31 اگست تک کی توسیع

تھائی لینڈ نے کورونا وائرس کی وجہ سے پورے ملک میں آئندہ 31 اگست 2020 تک ہیلتھ ایمرجنسی میں توسیع کردی ہے۔

ایمرجنسی
ایمرجنسی

کووڈ-19 صورتحال کے انتظامی مرکز (سی سی ایس اے) کے ترجمان نے بتایا کہ سی سی ایس اے کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم پریات چان او چا نے بدھ کو ایمرجنسی میں 31 اگست تک توسیع کردی۔

ترجمان نے بتایا کہ تھائی لینڈ میں صحت کی ایمرجنسی رواں ماہ کے آخر میں ختم ہونے والی تھی۔

تاہم کافی سارئ تھائی اور غیر ملکی شہریوں کے ملک میں داخل ہونے سے کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:دنیا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1.49 کروڑ سے تجاوز

پریات نے اس سے قبل کہا تھا کہ موجودہ قانون کی وجہ سے اس وبا سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لئے ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details