اردو

urdu

ETV Bharat / international

بھارت - پاکستان نے قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کیا - بھارت پاکستان جیلوں میں قید قیدیوں کی فہرست

بھارت اور پاکستان نے ایک دوسرے کو قیدیوں کی فہرست سونپی ہے۔ یہ 21 مئی 2008 کو بھارت اور پاکستان کے بیچ ہوئے سفارتی رسائی کے معاہدے کی دفعات کے تحت کیا گیا ہے۔

بھارت - پاکستان نے قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کیا
بھارت - پاکستان نے قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کیا

By

Published : Jan 2, 2020, 10:35 AM IST

دوطرفہ معاہدے کے تحت بھارت اور پاکستان نے ایک دوسرے کے قیدیوں کی فہرست ہائی کمیشن کو سونپ دی ہے۔ پاکستان میں 55 بھارتی شہری اور 227 ماہی گیر قید ہیں۔

پاکستان کے 99 ماہی گیروں سمیت 267 قیدی بھارتی جیلوں میں قید ہیں۔

دفتر خارجہ نے بتایا کہ 'یہ فہرست 21 مئی سنہ 2008 کو پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی رسائی کے معاہدے کے تحت سونپی گئی ہیں۔ دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کی جیلوں میں قید، قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ ایک برس میں دو بار ضروری ہے، ایک بار جنوری میں اور ایک بار جولائی میں کیا جاتا ہے۔'

دفتر خارجہ نے کہا کہ 'بھارتی حکومت بھی پاکستانی قیدیوں کی فہرست نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن کے ساتھ شیئر کرے گی۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details