اردو

urdu

ETV Bharat / international

مالدیپ: سابق صدر کے خلاف فرد جرم عائد - مالدیپ

مالدیپ کے سابق صدر عبد اللہ یامین عبد القیوم کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں چارج شیٹ درج کیا گیا ہے۔

By

Published : Feb 7, 2019, 4:31 PM IST

سابق صدر کی بد عنوانی کا معاملہ اس وقت سرخیوں میں آیا تھا جب ریاستی تحقیقاتی ادارے نے یامین کے خلاف مالی معاملات کے غیر قانونی استعمال پر یہ خلاف کیس درج کیا تھا۔

گذشتہ ماہ نو منتخب مالدیپ صدر نے اس بات کا حکم دیا تھا کہ سابق تمام افسران کے خلاف تحقیات کی جائیں اور قصور وار پائے جانے پر انکے خلاف ممکنہ کاروائی کی جائے۔

مالدیپ صدرابراہیم صالح کے ترجمان ابراہیم ہود کے مطابق سابق صدر سے متعلق تمام معاملات اگلے ماہ مارچ سے پہلے ہی مکمل کرلیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ مالدیپ کے دستور کے مطابق تمام صدر اور وزراء کو سالانہ اپنے مالی، اور دیگر اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنی ہوتی ہے، تاہم سابق حکمرانوں نے یہ تفصیلا ت فراہم نہیں کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details