بورس جانسن کا کہنا ہے کہ کورونا کی نئی قسم سے متعلق تشویش سے وہ واقف ہیں اور اس سلسلہ میں عالمی ادارہ صحت کو بروقت آگاہ کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نئے وائرس کو شکست دینے کےلیے عالمی ردعمل ضروری ہے اور وہ دوست ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے متمنی ہیں‘۔
’نئے وائرس پر قابو پانے کےلیے ہرممکن کوشش کی جائے گی‘ - برطانیہ میں وائرس کی نئی قسم
برطانیہ میں وائرس کی نئی قسم کے انکشاف کے بعد برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ وائرس پر قابو پانے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے جبکہ ملک میں 5 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین کی پہلی ڈوز دیدی گئی ہے۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر وزیراعظم بورس جانسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں لوگ معمول کے مطابق شاپنگ کرسکتے ہیں اور خوراک و ادویات کی فراہمی متاثر نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کی خطرناک لہر کے بعد لوگوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اور لوگ نئی پابندیوں سے بچنے کے لیے لندن چھوڑ کر جانا چاہتے ہیں۔ لوگوں کی بڑی تعداد کو شہر چھوڑنے سے روکنے کے لیے پولیس کی اضافی نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔ برطانیہ کے وزیر صحت نے لندن چھوڑکر جانے والوں کو ’غیرذمےدار‘ قراردیا۔