بھارت کے لیے 21-2020 کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ترقیاتی تخمینے پر مرکز کی 'بی جے پی' حکومت پر حملے کو جاری رکھتے ہوئے، کانگریس رہنما راہل گاندھی نے کہا کہ یہاں تک کہ پاکستان اور افغانستان نے بھی بھارت کے مقابلے میں کورونا وبا کو بہتر طریقے سے سنبھالا ہے۔
راہل گاندھی نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک گراف شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بنگلہ دیش، میانمار، نیپال، چین، بھوٹان،پاکستان، سری لنکا، افغانستان اور بھارت کے لیے 21-2020 کے لیے آئی ایم ایف کے اضافے کا تخمینہ دکھایا گیا ہے۔بی جے پی حکومت کے ذریعہ ایک اور ٹھوس کامیابی۔ یہاں تک کہ پاکستان اور افغانستان نے بھارت کی بنسبت کورونا کو بہتر طریقے سے سنبھالا۔
اس گراف سے معلوم ہوتا ہے کہ بھارتی معیشت میں رواں برس بڑے پیمانے پر 10.3 فیصد کی گراوٹ کا اندازہ ہے، جو قابل ذکر ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔